باب اول : بنیادی عقائد
2 . رسالت
کثیر الانتخابی سوالات
1 توحید کے بعد درجہ ہے
A تقدیر کا
B کتب کا
C رسالت کا
D ملائکہ کا
جواب C
2 رسالت کے لغوی معنی ہیں
A بات ماننا
B عبادت کرنا
C پیغام پہنچانا
D احکام بجا لانا
جواب C
3 وحی کے لغوی معنی ہیں
A حکم
B گفتگو
C پیغام
D اشارہ
جواب D
4 نبی کے لغوی معنی ہیں
A پڑھانے والا
B خبر دینے والا
C سنانے والا
D پیغام دینے والا
جواب B
5 وحی کی صورتیں ہیں
A دو
B تین
C چار
D پانچ
جواب B
6 سلسلہ نبوت شروع ہوا
A حضرت نوح علیہ السلام سے
B حضرت ابراہیم علیہ السلام سے
C حضرت آدم علیہ السلام سے
D حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے
جواب C
7 بعض رسولوں پر ایمان لانا اور بعض کا انکار کرنا کہلاتا ہے
A کفر
B منافقت
C شرک
D معصومیت
جواب A
8 تمام انبیاء علیہ السلام تھے
A انسان
B فرشتے
C بوڑھے
D رسمی تعلیم یافتہ
جواب A
9 نبوت اور رسالت محدود رہی صرف
A مردوں تک
B فرشتوں تک
C جنات تک
D عورتوں تک
جواب A
10 امت کا مربی اور معلم ہوتا ہے
A عالم
B نبی
C استاد
D فرشتہ
جواب B
11 انبیاء کرام علیہ السلام کی خصوصیت ہے
A نور
B بشر
C آگ
D مٹی
جواب B
12 معصومیت کس کی صفت ہے
A انسان کی
B جانوروں کی
C عورتوں کی
D انبیاء علیہ السلام کی
جواب D
13 یہ ہستیاں گناہوں سے پاک ہوتی ہیں
A ائمہ
B انبیاء
C اولیاء
D علماء
جواب B
14 دین کس پر مکمل ہوا
A حضرت ابراہیم علیہ
السلام پر
B حضرت موسیٰ علیہ السلام پر
C حضرت عزیز علیہ السلام پر
D حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر
جواب D
15 عربی میں ختم کے معنی ہیں
A مہر لگانا
B بند کرنا
C آخر تک پہنچانا
D تمام جوابات درست ہیں
جواب D
16 ختم النبیین ہیں
A حضرت محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
B حضرت موسیٰ علیہ السلام
C حضرت ہارون علیہ السلام
D حضرت یحیی علیہ السلام
جواب A
17 جھوٹے مدعیان نبوت کے خلاف جہاد کیا
A خلیفہ اول نے
B خلیفہ دوم نے
C خلیفہ سوم نے
D خلیفہ چهارم نے
جواب A
18 عقیدہ ختم نبوت ثابت ہے قرآن و حدیث اور
A اجماع امت سے
B اجتهاد سے
C قیاس سے
D فقہ کی رو سے
جواب A
19 رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم مبعوث ہوئے
A بنی اسماعیل کی طرف
B بنی اسرائیل کی طرف
C فرشتوں کی طرف
D تمام انسانیت کی طرف
جواب D