قرآن مجید کی تدوین اور اس کی حفاظت
اہم کثیر الانتخابی سوالات
1 دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے
A تورات
B زبور
C انجیل
D قرآن مجید
جواب D
2 اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے
A زبور
B قرآن مجید
C انجیل
D تورات
جواب B
3 قران مجید نازل ہوا
A حضرت ابراہیم علیہ السلام پر
B حضرت موسیٰ علیہ السلام پر
C حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر
D حضرت داؤد علیہ السلام پر
جواب C
4 قرآن مجید کن کے لیے رشد و ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے
A اہل عرب کے لیے
B اہل عجم کے لیے
C اہل کتاب کے لیے
D قیامت تک کے انسانوں کے لیے
جواب D
5 قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے
A اللہ تعالی نے
B حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
C انبیاء کرام نے
D صحابہ کرام نے
جواب A
6 اللہ تعالی کی آخری اور عالمگیر کتاب ہے
A زبور
B انجیل
C تورات
D قرآن مجید
جواب D
7 اکثر صحابہ کرام کو قرآن مجید زبانی یاد تھا
A مکی دور میں
B مدنی دور میں
C نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات میں
D خلیفہ راشدین کے دور میں
جواب C
8 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نزولِ قرآن کے فوراً بعد
A نماز پڑھتے
B آیات لکھواتے
C آیات یاد کرواتے
D آیات کی تعلیم دیتے
جواب B
9 مکمل قرآن مجید لکها جا چکا تھا
A عہد رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں
B عہد صدیقی رضی اللہ تعالی عنہ میں
C عہد فاروقی رضی اللہ تعالی عنہ میں
D عہد عثمانی رضی اللہ تعالی عنہ میں
جواب A
10 مکمل حفظ اور مختلف جگہوں پر مکمل لکھا ہوا قرآن مجید موجود تھا
A عہد عثمانی رضی اللہ تعالی عنہ میں
B عہد فاروقی میں رضی اللہ تعالی عنہ میں
C عہد صدیق رضی اللہ تعالی عنہ میں
D عہد نبوی ختم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم میں
جواب D
11 قرآن مجید کو سرکاری سرپرستی میں جمع کرنے کی ضرورت پیش آئی
A عہد صدیقی رضی اللہ تعالی عنہ میں
B عہد فاروقی رضی اللہ تعالی عنہ میں
C عہد عثمانی رضی اللہ تعالی عنہ میں
D عہد علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ میں
جواب A
12 جنگ یمامہ کے بعد قرآن مجید کی جمع و تدوین کا آغاز کیا
A حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے
B حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے
C حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے
D حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ نے
جواب A
13 حضرت ابوبکر صدیق نے قرآن مجید کی جمع و تدوین کے لیے منتخب کیا
A حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کو
B حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ کو
C حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کو
D حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ کو
جواب D
14 حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ عہد رسالت میں کون سا فریضہ سر انجام دیتے تھے
A خطوط لکھنے کا
B وحی کی کتابت کا
C اہل صفہ کی تعلیم کا
D لشکروں کی روانگی کا
جواب B
15 قرآن مجید کو ایک مصحف کی صورت میں جمع کیا
A حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے
B حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے
C حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ نے
D حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ نے
جواب C
16 قرآن مجید کا مصحف حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے وفات کے بعد منتقل ہوا
A حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کو
B حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہ کو
C حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کو
D حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کو
جواب A
17 قرآن مجید کا مصحف حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے بعد منتقل ہوا
A حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کو
B حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ کو
C حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کو
D حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہ کو
جواب D
18 قرآن مجید کی تلاوت میں قراءتوں اور لہجوں میں اختلاف پیدا ہوا
A حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں
B حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں
C حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں
D حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں
جواب B
19 حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت حفصہ سے نسخہ منگوا کر اس کی نقلیں بھجوائیں
A مختلف شہروں کو
B مختلف صوبوں کو
C مختلف ملکوں کو
D مختلف علاقوں کو
جواب B
20 کون سی ایسی کتاب ہے کہ اسے پڑھنے والا اکتاہٹ محسوس نہیں کرتا
A تورات
B زبور
C انجیل
D قرآن مجید
جواب D
21 دنیا کی وہ واحد کتاب کون سی ہے جو آج تک اس طرح محفوظ ہے جس طرح نازل ہوئی تھی
A انجیل
B تورات
C قرآن مجید
D زبور
جواب C
22 عہد رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں وحی کی کتابت کا فریضہ انجام دینے والی شخصیت ہیں
A حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ
B حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ
C حضرت ابو سفیان رضی اللہ تعالی عنہ
D حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ
جواب B
23 پیغمبر جو اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں
A حضرت موسیٰ علیہ السلام
B حضرت عیسی علیہ السلام
C حضرت ابراہیم علیہ السلام
D حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
جواب D
24 جنگ یمامہ کس خلیفہ کے عہد میں ہوئی
A حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ
B حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ
C حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ
D حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ
جواب A
25 قرآن مجید کی وہ کون سی چیز تھی جس پر حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے تمام مسلمانوں کو اکٹھا کیا
A نقل
B سورت
C تفسیر
D قراءت
جواب D