منتخب احادیث مبارکہ
اہم کثیر الانتخابی سوالات
1 حدیث کے لفظی معنی ہیں
A کام اور گفتگو
B بحث اور گفتگو
C بات اور گفتگو
D گفتگو اور بحث
جواب C
2 وہ قول اور عمل جس کی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف ہو کہلاتا ہے
A حدیث
B تفسیر
C اجماع
D قیاس
جواب A
3 دین کی تعلیمات کا سر چشمہ ہے
A غزوات
B فتوحات
C خطوط
D احادیث مبارکہ
جواب D
4 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے مقاصد میں سے اہم ترین مقصد تھا
A فتوحات کا حصول
B حکومت کا قیام
C قرآن مجید کے تشریح
D مشرکوں سے لڑنا
جواب C
5 قرآن مجید کی تعلیمات کو سمجھنے کا اہم ذریعہ ہے
A تاریخ
B فقہ
C قیاس
D حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
جواب D
6 مسلمانوں کے لیے لازم ہے کہ اپنی زندگی کے لیے عملی نمونہ بنائیں
A احادیث کو
B والد کی زندگی کو
C والدہ کی زندگی کو
D اساتذہ کی زندگی کو
جواب A
7 درسی کتب کے مطابق قرآن مجید کی تعلیمات کو سمجھنے کا اہم ذریعہ ہے
A حدیث
B تبلیغ
C شریعت
D نبوت
جواب A
8 اللہ تعالی اور اس کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت نہ کرنے کا کیا نقصان ہوتا ہے
A مالی تنگی ہوتی ہے
B اعمال ضائع ہو جاتے ہیں
C مشکلات آتی ہیں
D بیماریاں آتی ہیں
جواب B
9 کامل ترین ایمان والا ہے
A باحیا
B راست باز
C بہترین اخلاق والا
D امانت دار
جواب C
10 مسلمانوں میں بہترین اخلاق والا ہے
A اپنی عورتوں سے بہترین سلوک کرنے والا
B اپنی لونڈیوں سے بہترین سلوک کرنے والا
C رشتہ داروں سے اچھا برتاؤ کرنے والا
D ہمسائیوں کا خیال رکھنے والا
جواب A
11 جو چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور بڑوں کا حق نہیں پہچانتا وہ
A ہم میں سے نہیں
B نیکیوں کاروں میں سے نہیں
C اہل جنت میں سے نہیں
D اہل علم میں سے نہیں
جواب A
12 مَنْ لَّمْ یَرْ حَمْ صَغِیْرَنَا کا ترجمہ ہے
A جو بڑوں کا ادب نہ کرے
B جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے
C جو ہمارے چھوٹوں کا ادب نہ کرے
D جو ہمارے بڑوں پر رحم نہ کرے
جواب B
13 کوئی انسان نہیں مرے گا
A بیمار ہوئے بغیر
B بڑھاپے سے پہلے
C بھوکا پیاسا
D اپنا رزق پورا کیے بغیر
جواب D
14 حدیث کے مطابق روزی لے لو
A پیٹ بھر کر
B محنت کر کے
C جو حلال ہے
D جو آسانی سے ملے
جواب C
15 رزق میں وسعت اور عمر طویل ہوتی ہے
A صلح رحمی سے
B رحم دلی سے
C سخاوت سے
D راست گوئی سے
جواب A
16 کبیرہ گناہوں میں سے ہے
A مذاق کرنا
B کھیل تماشا کرنا
C قسم کھانا
D اللہ کے ساتھ شرک کرنا
جواب D
17 حدیث کے مطابق تمہارے بھائی ہیں
A تمہارے رشتہ دار
B تمہارے پڑوسی
C تمہارے غلام
D تمہارے دوست
جواب C
18 غلاموں سے ان کی طاقت سے زیادہ کام کا کہا جائے تو
A ان کو زائد اجرت دی جائے
B ان کا ہاتھ بٹاؤ
C ان کو کھانا زیادہ دو
D ان کو آرام دو
جواب B
19 عمل کرنے والے کا گناہ فتویٰ دینے والے پر کب ہوگا
A جب وہ علم کے بغیر فتویٰ دے
B جب درست فتویٰ دے
C جب علم کے مطابق فتویٰ دے
D جب وہ تحقیق کر کے فتویٰ دے
جواب A
20 غلط مشورہ دینے کو قرار دیا گیا ہے
A خودغرضی
B کذب
C خیانت
D فسق
جواب C
21 حدیث کے مطابق ہمیشہ بھلائی پیدا ہوتی ہے
A سچ سے
B دیانت سے
C رحم دلی سے
D حیا سے
جواب D
22 ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا حرام ہے
A صدقہ و خیرات
B خون مال اور عزت
C روپیہ اور جائیداد
D زکوۃ اور مال
جواب B
23 طاعون کے عذاب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ ہ وسلم نے کس قوم کا عذاب قرار دیا
A قوم لوط
B بنی اسرائیل
C قوم ثمود
D قوم صالح
جواب A
24 کس وبا کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے ہوتے ہوئے وہ پھیل جائے تو تم وہاں سے نہ نکلو
A طاعون
B حیضہ
C کرونا
D کوڑھ
جواب A
25 سب مل کر مضبوطی سے تھام لو اور فرقہ میں نہ پڑو
A کڑا
B اللہ کی رسی
C اللہ کی لاٹھی
D حلقہ جماعت
جواب B
26 جب کوئی مسلمان درخت اور کھیتی اگاتا ہے اور وہاں سے پرندہ انسان یا جانور کھا جائے تو وہ ہوتا ہے
A قرضہ
B ہدیہ
C صدقہ
D زکوۃ
جواب C
27 جو شخص اللہ تعالی اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ عزت کرے
A دوست کی
B رشتہ دار کی
C پڑوسی کی
D مہمان کی
جواب D
28 جو شخص اللہ تعالی اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ تکلیف نہ پہنچائے
A دوست کو
B رشتہ دار کو
C پڑوسی کو
D مہمان کو
جواب C
29 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ میں دو کمزوروں کی حق تلفی حرام ٹھہراتا ہوں
A یتیم اور عورت
B بچہ اور عورت
C یتیم اور مسکین
D غلام اور عورت
جواب A
30 حدیث مبارکہ میں سب سے جھوٹی بات قرار دیا گیا ہے
A بری بات
B بدگمانی
C غلط بات
D نازیبا بات
جواب B
31 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یتیم اور عورت کی حق تلفی کو قرار دیا ہے
A ناجائز
B مکروہ
C نا پسندیدہ
D حرام
جواب D
32 رشوت لینے اور دینے والے پر ہے
A اللہ کی لعنت
B اللہ کا غضب
C اللہ کی پکڑ
D اللہ کی ناراضگی
جواب A
33 حدیث کے مطابق لوگوں کی بلندی اور پستی کا سبب ہے
A قرآن مجید
B حدیث مبارکہ
C فقہ
D تفسیر
جواب A