New 9th Class Urdu Summary chapter 6

New 9th Class Urdu Summary chapter 6

سبق کا عنوان: کتبہ 

مصنف کا نام: غلام عباس 

New 9th Class Urdu Summary chapter 6

مصنف کا تعارف

پیدائش:

غلام عباس کی پیدائش 1909 میں امر ستر بھارت کے ایک غریب گھرانے میں ہوئی۔

تعلیم:

انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی جہاں ان کی ادبی دلچسپیاں پروان چڑھیں ۔

ادبی کیرئیر:

غلام عباس نے 15 سال کی عمر سے لکھنے کا آغاز کیا ان کی پہلی تخلیقات بچوں کے لیے تھیں اور انہوں نے رسائل میں معاون مدیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

ملازمت:

وہ محکمہ تعلقات عامہ اور ریڈیو پاکستان سے بھی وابستہ رہے جہاں انہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ادبی رجحانات:

غلام عباس کو ترکی ادب سے خاص لگاؤ تھا اور انہوں نے اپنے افسانوں میں حقیقت کے عکاسی کی انہوں نے عام لوگوں کے مسائل اور روزمرہ کی زندگی کے موضوعات کو نہایت مہارت سے پیش کیا جس کی وجہ سے ان کے افسانے سماجی زندگی کے مختلف پہلوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

ادبی خدمات اور کامیابیاں 

افسانہ نگاری میں مقام:

غلام عباس کو پریم چند کے بعد اردو افسانہ نگاری میں ایک اعلی مقام حاصل ہے 

مشہور افسانے:

ان کے مشہور افسانوں میں آنندی، جاڑے کی چاندنی، کن رس، دھنک اور گوندنی والا تکیہ شامل ہیں۔

اسلوب بیان:

ان کا بیان سادہ پراثر اور نفسیاتی تجزیے سے بھرپور ہے انہوں نے زندگی کے تلخ حقائق کو حقیقت پسندانہ انداز میں بیان کیا جس نے ان کے کرداروں کو زندگی کے جیتے جاگتے نمونوں میں تبدیل کر دیا۔

اعزازات:

ان کے ادبی خدمات اور باوقار تخلیقی زندگی کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

تبصرہ:

غلام عباس کی تخلیقات میں عام افراد کے مسائل کی عکاسی، سادگی اور حقیقت پسندی کی خصوصیات شامل ہیں جو انہیں اردو ادب کے اہم ترین افسانہ نگاروں میں شمار کرتے ہیں ان کا ادبی سفر اور خدمات آج بھی اردو ادب میں ایک اہم مقام رکھتی ہیں۔

سبق کا عنوان: کتبہ

خلاصہ:

شریف حسین کے روزمرہ کی زندگی دفاتر کے ہجوم گرمی کی شدت اور تانگوں کے سفر کے درمیان گزر رہی ہے کہانی کی شروعات میں ایک دن دفتر سے واپسی پر وہ ایک کباڑی کی دکان سے سنگ مرمر کا ایک خوبصورت ٹکڑا خرید لیتا ہے یہ ٹکڑا اس کی زندگی میں نئی امیدیں اور خواب جگا دیتا ہے وہ سوچتا ہے کہ ایک دن جب وہ ترقی کرے گا تو اس ٹکڑے پر اپنا نام کھدوائے گا اور اپنے نئے گھر کے دروازے پر نصب کرے گا یہ سنگ مرمر کا ٹکڑا جو محض ایک بے مقصد خریداری تھی شریف حسین کے خوابوں کی علامت بن جاتا ہے وہ اسے تراشواتا ہے اور اس پر اپنا نام کھدواتا ہے لیکن جب وہ اسے اپنے موجودہ گھر میں لگانے کا سوچتا ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کے گھر میں ایسی کوئی جگہ ہی نہیں ہے جہاں یہ ٹکڑا نصب کیا جا سکے شریف حسین اپنی ترقی کے لیے سخت محنت کرتا ہے لیکن دفتری سیاست، قسمت اور حالات کے سبب ہمیشہ پیچھے رہ جاتا ہے ایک موقع پر اسے عارضی طور پر درجہ اول کے کلر کی جگہ دی جاتی ہے جس سے اس کے اندر امید کی ایک کرن جاگتی ہے وہ اس مختصر مدت میں اپنی محنت اور قابلیت کو ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے لیکن جب اصل کلرک واپس آتا ہے تو شریف حسین کو دوبارہ اپنے پرانے عہدے پر آنا پڑتا ہے تین ماہ کی مختصر خوشی شریف حسین کی زندگی پر گہرا اثر ڈالتی ہے وہ پہلے سے زیادہ مایوس ہو جاتا ہے لیکن اس کی روزمرہ زندگی ایک بار پھر معمول پر آ جاتی ہے سنگ مرمر کا ٹکڑا جو ایک وقت میں اس کے خوابوں کا محور تھا اب گھر کے کاٹ کباڑ کے ساتھ بے مصرف پڑا رہ جاتا ہے

About admin

Check Also

9th Islamiyat MCQs Chapter 5 section 3

3  حقوق العباد  حل مشقی سوالات (ٹکسٹ بک) درست جواب کا انتخاب کریں  1 حقوق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *